Draft

سی آئی اے گوجرانوالہ کی کارروائی، فوجو گینگ گرفتار ۔ اسلحہ اور نقدی برآمد

گوجرانوالہ
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شہر میں جاری ڈکیتی،راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سی آئی اے پولیس نے3رکنی فوجو گینگ کو گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا سلحہ برآمد کر لیا ہے
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فوجو گینگ کے 3ارکان افضال عرف فوجو نوشہرہ ورکاں،علی رضا حافظ آباد، قاسم نوشہرہ کو گرفتار کر کے ان کےقبضہ سے لوٹی ہوئی رقوم ڈیڑھ لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔جی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے بتایا کہ ملزمان نے ماڑی چوک ، لدھے والا وڑائچ ، تھانہ صدر گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ،دھاڑیوال۔گندا نالہ قلعہ میاں سنگھ،کوٹ شیرا ، پپناکھہ اور گگڑ کے کے علاقوں سے گھروں میں ڈکیتی،راہزنی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزما ن سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ دوسری طرف سی پی او گوجرانوالہ اشفاق خان نے سی آئی اے کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button