انٹرنیشنل

کانگریس کا کشمیر میں خودمختاری کا موقف فوجیوں کی بے عزتی ہے، مودی

بھارت 30 اکتوبر 2017
( بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین نیشنل کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے حوالے سے بیان بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کی بے عزتی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی بنگلور میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے جہاں پر کانگریس کی حکومت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‘کانگریس کے ایک رہنما کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز دیے گئے بیان سے مکمل طور پر واضح ہوتا ہے کہ ان کی پارٹی فوج کی بہادری اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کیا سوچ رہی ہے’۔

Follow
Narendra Modi ✔@narendramodi
Reprehensible attempt by Congress to support those calling for Azadi in Kashmir. This is nothing but an insult to our soldiers.
4:49 AM – Oct 29, 2017
685 685 Replies 3,245 3,245 Retweets 8,987 8,987 likes
Twitter Ads info and privacy
رپورٹ کے مطابق مودی نے کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدم برم کی جانب سے کشمیر کو ریاستی خودمختاری دینے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنقید کی۔
انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت جو ‘آزادی’ کے نعرے لگاتی ہے دراصل وہ زیادہ خودمختاری کا مطالبہ کررہے ہوتے ہیں۔
نریندرمودی نے کہا کہ ‘کانگریس کے رہنما ان آوازوں کی حمایت کیوں کررہے ہیں جو کشمیر میں آزادی چاہتے ہیں، یہ ہمارے بہادر فوجیوں کی بے عزتی ہے’۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ‘کانگریس بے شرمی سے کشمیر کی ‘علیحدگی پسند’ فورسز کی زبان بول رہے ہیں’۔
مودی نے کانگریس سے چدم برم کے بیان کی وضاحت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ‘وہ اور بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کسی کو بھی انڈیا کے استحکام کو خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے’۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کانگریس کی زیر حکومت ریاست کرناٹکا میں موجود ہیں جس کا مقصد اگلے سال ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم چلانا ہے۔
کشمیر 1947 میں ہندوستان کی برطانوی راج سے آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت میں منقسم ہے اور دونوں ممالک کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی حدود میں شامل ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں بھارت سے علیحدگی پسند گروپ آزادی کے ساتھ ہی پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں جس کو دبانے کے لیے بھارت نے 5 لاکھ سے زائد فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر رکھا ہے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے چلنے والی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے دوران بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارت ہمیشہ سے پاکستان پر الزامات عائد کررہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی علیحدگی کی تحریک کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاکستان ان الزمات کو رد کرتے ہوئے اس کو خالصتاً کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے تعبیر کرتا ہے۔
پاکستان کا موقف ہے وہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button