ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان اقتدارکی ہوس میں دماغی مریض بن گئےہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد 30اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے میانوالی کے جلسہ عام میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پی ٹی آئی چیرمین کی تقریرکےردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں تو جھوٹ ہی بولتے ہیں تاہم انہوں نے چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ہے، اگر اتنا شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزار دیتے تو آج خیبر پختون خوا میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی۔ انہوں نےکہا کہ اچھا ہوتا اگر عمران خان خیبر پختون خوا میں احتساب کمیشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سے اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض تو سنبھالے نہیں جاتے اور تنقید شہباز شریف پر کرتے ہیں جبکہ جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button