Draft

لاہور چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ‘خالد عیاض خان

لاہور 30اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
دوسرے مرحلے میں ،سفید ڈائیگر ، تیسرے مرحلے میں ہاتھی، زرافہ، گینڈا ، رائل بنگال ٹائیگر، چمپینزی اور دیگر جانور منگوائے جائینگے
ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ لاہور چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور ایک جوڑا چیتا اور ایک جوڑا سفید شیر لائے جا چکے ہیں جس پر ایک کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار روپے لاگت آئی ہے، نئے لائے گئے جانور لاہور چڑیا گھر کے اپنے فنڈز سے خریدے گئے ہیں،مزید جانور بھی لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات لاہور چڑیا گھر میں نئے لائے جانے والے جانوروں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود اور قائم مقام ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر تنویر جنجوعہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ چیتے اور سفید شیر کے جوڑے سائوتھ افریقہ کے رجسٹرڈ بریڈنگ فارم سے منگوائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفید شیر کا جوڑا 99 لاکھ 90 ہزار جبکہ چیتے کا جوڑا 79 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نر چیتے کی عمر 4 سال دو دن اور مادہ چیتے کی عمر 3 سال دو ماہ اور 25 دن ہے جبکہ نر سفید شیر کی عمر 4 سال اور مادہ سفید شیر کی عمر 3 سال 2 دن ہے۔ خالد عیاض خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 15 یوم میں یورپ سے سفید ڈائیگر منگوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں ہاتھی، زرافہ، گینڈا ، رائل بنگال ٹائیگر، چمپینزی اور دیگر جانور منگوائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں ٹینڈرز دیئے جا چکے ہیں اور ان کی منظوری ملتے ہی ان کی ترسیل کا آرڈر دیدیا جائے گا اور جوڑے مکمل کر لئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button