ن لیگ کے فارورڈ بلاک کا پارٹی میں ہی رہ کر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ
لاہور 30اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مریم نواز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار، ملاقات سے بھی انکار کر دیا، شریف خاندان کا کنٹرول ختم کرنے کیلئے دیگر لیگی دھڑوں سے بھی رابطہ
ن لیگ کے فارورڈ بلاک نے پارٹی میں ہی رہ کر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے فارورڈ بلاک ہر گزرتے دن کیساتھ تگڑا ہوتا جا رہا ہے۔ فارورڈ بلاک میں شامل رہنماوں نے کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کی بجائے ن لیگ میں ہی رہ کر پارٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں فارورڈ بلاک کے رہنماوں کی جانب سے دیگر لیگی دھڑوں سے بھی رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فارورڈ بلاک کی کوشش ہے کہ تمام لیگی دھڑوں کو متحد کر لیا جائے اور پارٹی سے نواز شریف اور مریم نواز کا کنٹرول ختم کیا جائے۔ فارورڈ بلاک نے مریم نواز کے فیصلوں اور رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ مریم نواز کی جانب سے فارورڈ بلاک کے رہنماوں سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ تاہم فارورڈ بلاک کے رہنماوں نے مریم نواز سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔