اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت(آج) ہو گی
اسلام آباد 30 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
اسحاق ڈار اثاثے منجمد کرنے کی نیب رپورٹ پر جواب جمع کرائیں گے، انکے وکیل دلائل دیں گے
ٓوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت(آج) ہو گی،اسحاق ڈار اثاثے منجمد کرنے کی نیب رپورٹ پر جواب جمع کرائیں گے جبکہ انکے وکیل نیب کی رپورٹ پر دلائل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت (آج) ہو گی۔اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں 8ویں بار پیش ہوں گے۔
اسحاق ڈار کے خلاف 3گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، گواہوں میںبینک افسر اشتیاق علی، طارق جاوید اور شاہد پرویز شامل ہیں۔گواہوں میں نجی بینکوں کے افسر عبدالرحمان اور مسعود غنی کا جزوی بیان قلمند ہو چکا ہے،دونوں بینک افسران کو (آج) پیر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور ان سے جرح مکمل کی جائے گی۔ اسحاق ڈار اثاثے منجمدکرنے کی نیب رپورٹ پر جواب بھی جمع کرائیں گے۔اسحاق ڈار کے وکیل نیب کی رپورٹ پر دلائل دیں گے۔