انٹرنیشنل

خلیجی ملک بحرین میں پولیس پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دارالحکومت مناما کے جنوب مغرب میں پولیس کی بس کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ واقعہ شاہراہِ خلیفہ بن سلمان پر اس وقت پیش آیا جب پولیس کی بس دارالحکومت کی طرف جارہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button