شرمین عبید چنائے کی بہن کو فیس بک پر فرینڈ بننے کی درخواست بھیجنے والے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا
اسلام آباد28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شرمین عبید چنائے کی بہن کو فیس بک پر فرینڈ بننے کی درخواست بھیجنے والے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ ونر فلم پروڈیسر اور ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی جانب سے ایک ڈاکٹر پر کچھ روز قبل ان کی بہن کو حراسان کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شرمین عبید چنائے کا الزام تھا کہ ان کی بہن کے ڈاکٹر نے اسے فیس بک پر فرینڈ بننے کی درخواست بھیجی ہے جو کہ ان کی رائے میں حراساں کیے جانے کے زمرے میں آتا ہے۔
شرمین عبید چنائے کے اس الزام کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا شور مچا رہا۔ اور اب معلوم ہوا ہے کہ جس ڈاکٹر پر شرمین عبید چنائے نے حراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا، اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ نوکری سے نکال دیے جانے والے ڈاکٹر کے ایک دوست کا بتانا ہے کہ اس کے 4 بچے ہیں اور نوکری سے نکال دیے جانے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں شرمین عبید چنائے کو اب سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے جو الزام عائد کیا گیا وہ سراسر زیادتی تھی اور اسی باعث ایک خاندان کی کفالت کرنے والے ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہت۔