بلبل وزیرستان سنگر سید عالم محسود گومل یونیورسٹی کی ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے جاں بحق

جنوبی وزیرستان 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بلبل وزیرستان سنگر سید عالم محسود گومل یونیورسٹی کی ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کی بسیں جس تیز رفتاری سے جا رہی ہوتی ہیں وہ ہر وقت خطرے کا باعث ہیں۔ اور انہی میں سے ایک بس سید عالم محسود کی موت کا باعث بنی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سید عالم محسود کی جان لینے والی بس کا ڈرائیور شیرزمان انتہائی بد تمیز اور تیز رفتاری کے لئے مشہور ہے اور اسی تیزی نے آج پوری قوم کو ایک اثاثے سے محروم کیا۔ تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں