پاکستان
احتساب عدالت کی کاروائی کے دوران مریم نواز کی جان ب سے غصے بھری نظر سے دیکھنے کے باعث سرکاری افسر کی طبیعت بگڑ گئی
اسلام آباد 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
احتساب عدالت کی کاروائی کے دوران مریم نواز کی جانب سے غصے بھری نظر سے دیکھنے کے باعث سرکاری افسر کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ حنا پرویز بٹ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں سماعت کے دوران مریم نواز نے جب ایک سرکاری اہلکار کو آنکھ بھر کے دیکھا تو اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ طبیعت خراب ہو جانے پر سرکاری اہلکار نے پانی مانگ لیا جبکہ دیگر اہلکار بھی اس کے گرد اکٹھے ہوگئے۔