پاکستان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کو پیغام بھجوادیا
اسلام آباد28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ اور میرا خیال ہے کہ وہ انہی کے لیے کوئی پیغام لے کر آئے تھے۔میرے خیال میں وہ پیغام یہ ہے کہ میاں صاحب ہم آپ کو یقین دہانی نہیں کروا سکتے کہ نیب کے کسی کیس میں آپ چلے جائیں گے لہٰذا آپ وطن واپس نہ آئیں اور اپنی قیادت اپنے بھائی کو دے دیں۔ اور سیاست کی یہ لائن چھوڑ دیں۔ ہاں البتہ اگر آپ الیکشن مہم کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔