انٹرنیشنل

دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران عراق کے ساتھ ہے، صدر حسن روحانی

تہران 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران عراق کے ساتھ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور اتحاد و یکجہتی کی تقویتاوراس ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ عراقی حکومت اور قوم کے ساتھ رہا ہے اور عراق کے لئے ایران کی یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
صدر نے عراقی کردستان کے مسئلے میں بغداد حکومت کی منطق کو قابل غور قرار دیا اور کہا کہ عراق کی تقسیم کی سوچ اور دہشت گردی کا مقابلہ بدستور جاری رہنا چاہئے کیونکہ یہ چیزیں عراق کے قومی وفاق اور سالمیت کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور عراق تمام شعبوں میں اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔اس ملاقات میں عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی ایران اور عراق کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
انھوں نے اسی طرح عراق کے قومی اقتدار اعلی اور سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کو اپنی یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے ملک کے خلاف تیار کی جانے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button