آسٹریلیا کے نائب وزیرِ اعظم دہری شہریت پرنااہل
سڈنی 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
آسٹریلیا کی ایک ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم بارنبی جوئس کو یہ کہہ کر نااہل قرار دے دیا ہے کہ ان کے پاس دہری شہریت تھی اور ان کا انتخاب غلط تھا۔برطانوی نشریارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی میں ہونے والے انتخابات میں چار دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب بھی غلط تھا۔
آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔بارنبی جوئس کے پاس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ شہریت تھی۔ان کے جانے سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد سے اسے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔تاہم جوئس ضمنی انتخابات میں حصہ لے دوبارہ منتخب ہو سکتے ہیں۔انھوں نے فیصلے کے بعد کہا کہ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ ہم ایک شاندار جمہوریت میں رہتے ہیں جہاں ہمیں آزادیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بعض قدغنوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہآسٹریلیا میں جولائی کے بعد سے دہری شہریت کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس کے بعد درجنوں ارکانِ اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔