پاکستان
لاہور کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست
لاہور: (نیوز وی او سی) سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سرچ آپریشن لاہور کے علاقوں شفیق آباد، اسلام پورہ، ساندہ، بادامی باغ، لاری اڈہ، شیراکوٹ ، اقبال ٹاؤن،مسلم ٹاؤن، سول لائنز اور ریس کورس میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی، شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر21 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں ۔