شازیہ سہیل میر اور سہیل افضل میر صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
اسلام آباد/گوجرانوالہ
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
شازیہ سہیل میر ایم این اے فخر گوجرانوالہ ایک نام جو کہ غریب کی آواز ہے جس نے جو وعدہ کیا وہ پورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شازیہ میر نے اسلام آباد کے آفیشل ٹوئر میں اپنے شوہر سہیل میر کے ساتھ صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی اور ملکی صورت حال پر تبادلا خیال کیا ۔
دوسرے دن شازیہ سہیل میر (ایم این اے) گوجرانوالہ اور ان کے ساتھ سہیل افضل میر (بزنس مین) گزشتہ روز پرائم منسٹر ہاوس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کے آفس میں آفیشل ملاقات کی اور وزیر اعظم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، شازیہ سہیل میر اپنی اس ملاقات میں گوجرانوالہ میں تعلیم و ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا جس میں عورتوں کے حقوق، تعلیم اور فلاحی ترقی پر بات ہوئی اس کے علاوہ زیادہ بات چیت تعلیم پر دی گئی جس کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے شازیہ سہیل میر کو تمام پراجکٹ کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی اور اسی طرح ملک پاکستان کو آگے تک لے جانے میں ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا اور آخر میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے شازیہ سہیل میر اور ان کے شوہر سہیل افضل میر کا شکریہ ادا کیا اور پورے پروٹوکول کے ساتھ گاڑی تک چھوڑنے کے لیے خود باہر تک آئے
ــــــــــــــــــــــــــ