انٹرنیشنل

اہمیت نہ دی تو مشرق وسطیٰ سے امریکا ہاتھ دھوبیٹھے گا،جان مکین

واشنگٹن (آئی این پی) مشرق وسطیٰ کے بارے میں منصوبہ بندی پر امریکا کو مسائل کا سامنا ہے ، امریکا مشرق وسطیٰ کو اہمیت دے ورنہ علاقے سے ہاتھ دھو بیٹھے گا ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور اس علاقے کے مسائل کے بارے میں صحیح منصوبہ بندی کے فقدان کی بنا پر امریکا کو کافی مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے عراق، شام اور یمن میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسے وقت میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے کہ امریکا کے اتحادی عرب ممالک ایران کو بڑا خطرہ قرار دینے کے باوجود قطر کے ساتھ کشیدگی سے دوچار ہیں۔ جان مکین نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کو خاص اہمیت دے ورنہ اسے اس علاقے سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ایران کی حمایت و تعاون کے نتیجے میں عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی شکست کے بعد مشرق وسطیٰ کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر امریکی سیاستدانوں کی تنقیدوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button