سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کا ورک ویزا ایک سال تک محدود کردیا
ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کا ورک ویزا ایک سال تک محدود کردیا تاہم اس فیصلے سے سرکاری ملازمین اور گھریلو ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ملازمین کے ویزے کی میعاد دو سال سے کم کرکے ایک سال کردی گئی ہے۔اور اب ملازمین کو ہر سال اپنے ویزے کی تجدید کرانا ہوگی۔ وزیر برائے محنت اور سماجی بہبود نے کہا کہ ویزے کی میعاد میں کمی سے متعلق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اورگھریلو ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا اور ان کے ویزوں کی میعاد دو سال ہی رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 11 کے تحت لیا گیا ہے جس کے لئے وزارت محنت و افرادی قوت مجاز ہے اور جس کا مقصد افرادی قوت کی کاکردگی میں اضافہ اور ماہر ملازمین کا حصول ہے۔قبل ازیں وزارت محنت نے سعودی باپ کے غیر سعودی ماﺅں اور سعودی ماﺅں کے غیر سعودی بچوں کو بھی ان شعبوں میں ملازمت کی اجازت دے دی گئی تھی جہاں صرف سعودی شہریت کے حامل افراد کو ملازمت کی اجازت تھی۔