قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی قوی کا 6 گھنٹے طویل پولی گرافک ٹیسٹ
ملتان 26اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے،مفتی عبدالقوی کا پولی گرافی ٹیسٹ کیا گیا اور جب وہ ٹیسٹ کے لیے پہنچے تو انہوں نے لیب حکام کو طبعیت ناساز ہونے سے آگاہ کیا تاہم اس کے باوجود ان کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے پولی گرافی ٹیسٹ میں مفتی عبدالقوی سے قندیل بلوچ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا جب کہ مقتولہ کے بھائی سے تعلقات کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔