پاکستان
مریم نواز کی سوشل میڈیا کارکن انہیا چوہدری کے گھر ایف آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ
لاہور 26اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
مریم نواز کی سوشل میڈیا کارکن انہیا چوہدری کے گھر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج اور عدلیہ کیخلاف مبینہ طور پر منفی مہم میں ملوث مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کے کارکنوں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اب ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے مریم نواز کی سوشل میڈیا کارکن انہیا چوہدری کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس دوران ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے انہیا چوہدری سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی اے ٹیم انہیا چوہدری کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ساتھ لے گئی۔