2 نومبر سے قبل مسلم لیگ ن کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان
لاہور 26اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شہباز شریف کو پارٹی قیادت سونپنے کے حق میں، اس سلسلے میں کوششیں بھی تیز کر دی گئیں
2 نومبر سے قبل مسلم لیگ ن کی قیادت میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 2 نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے۔ اس اجلاس میں مسلم لیگ ن ایک نئے انداز میں سامنے آئی گی۔
مسلم لیگ ن کے اندر اس وقت بہت کچھ چلا رہا ہے۔ پارٹی کے دیگر رہنماوں کی طرح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شہباز شریف کو پارٹی قیادت سونپنے کے حق میں ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم اور شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس ملاقات میں وہی رہنما شریک تھے جو شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی کوششیں اب مزید تیز کر دی گئی ہیں۔