آج مذہبی جماعتوں کا احتجاج، ریڈ زون سیل کردیا گیا
اسلام آباد 25اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
گزشتہ روز صبح سات بجے لاہور داتا علی ہجویری رح کے میزار شریف پر حاضری دے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ، راستہ میں پولیس کی ظرف سے کافی دشواریاں تھیں بلکہ سکیورٹی ہائی الرٹ تھی، تمام ادارے چکنے ہو ساتھ میں تھے قافلہ رات کو کامونکے سے ہوتا ہوا رات آٹھ بجے گوجرانوالہ شیرانوالاباغ میں روڈ پر جسلہ کیا جس میں نوازشریف اور رانا ثنا اللہ کو واجب القتل کہا گیا اور اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ کلمہ طئیبہ پڑہیں کہ یہ کافر ہو گئے ہیں زیادہ تنقید رانا ثنا اللہ کی گئی جس میں ان کو قفر تک کہا گیا
قافلہ رات ساڑے دس بجے گوجرانوالہ سے گجرات کو روانہ ہو گیا جو کہ پوری رات کو سفر میں رہے گا اور صبح ریڈ زون میں پورے جوش اور جزبے کے ساتھ ریڈ زون میں داخل ہو جائے گا
وفاقی دارالحکومت میں آج بدھ کو مذہبی جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے طور پر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، ریڈ زون میں قائم دفاتر کے ملازمین کے لئے مختلف راستوں کا تعین کرکے پلان جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو مذہبی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں ۔
اس دوران سیکیورٹی انتظامات کے طور پر ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا اور اس کے مختلف راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔ تاہم ریڈ زون میں واقع دفاتر میں جانے والوں کے لئے روٹس کا پلان جاری کر دیا گیا جس کے تحت مارگلہ روڈ کھلا ہو گا اور پاک سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ ہائوس ، پی ٹی وی ، ریڈیو اور دیگر اداروں میں جانے والے افراد یہ راستہ استعمال کر سکیں گے ۔ …