پاکستان

دھرنوں کے دنوں میں ن لیگ نے مجھے تحریک انصاف میں ہی رہ کر فارورڈ بلاک بنانے کی ہدایت کی تھی: جاوید ہاشمی کا انکشاف

لاہور 25اکتوبر2017
(خصوصی رپوٹ بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنوں کے دنوں میں ن لیگ نے مجھے تحریک انصاف میں ہی رہ کر فارورڈ بلاک بنانے کی ہدایت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ جاوید ہاشمی نے دعوی کیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دنوں میں ن لیگ کی جانب سے مجھے کہا گیا تھا کہ آپ تحریک اںصاف سے استعفیٰ نہ دیں۔ ن لیگ کی جانب سے مجھے ہدایت کی گئی تھی کہ میں تحریک انصاف میں ہی رہ کر فارورڈ بلاک بنا لوں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تاہم انہوں نے تحریک انصاف میں رہ کر فارورڈ بلاک بنانے سے معذرت کر لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button