پیپلزپارٹی اس وقت سیاسی اپ سیٹ کرنے کو تیار ہے‘آصف علی زرداری
لاہور 25اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
بڑی سیاسی شخصیات ہمارے رابطے میں ہیں ، بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے جو ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دیں گے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کی گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اس وقت سیاسی اپ سیٹ کرنے کو تیار ہے، بڑی سیاسی شخصیات ہمارے رابطے میں ہیں ، بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے جو ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دیں گے۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سرگودھا ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے بلاول ہاس میں ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدوار انتخابات کی تیاری کریں کیوں کہ اس بار پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے اور مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی۔
بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے، انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آراوالیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کانہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں، جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا