پاکستان

پاکستان میں 2018 میں عام انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد 25اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
پاکستان میں 2018 میں عام انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2018 میں عام انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے حال ہی میں مکمل کی جانے والی مردم شماری کے حتمی نتائج تاحال مرتب نہیں کیے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے پاس اس کام کو مکمل کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ اگر 2 ہفتے کے اندر مردم شماری کے حتمی نتائج مرتبہ نہ کیے جا سکے تو پھر الیکشن کمیشن کیلئے 2018 کے انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ ایسے میں اگلے برس الیکشن کا انعقاد بھی ناممکن ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button