Draft

عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے روٹری انٹرنیشنل اور میڈیکل سوشل سروسز پراجیکٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اشتراک عمل سے منعقدہ سیمینار ہوا

گوجرانوالہ 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
گوجرانوالہ23 ۔ اکتوبر
پولیو موذی مرض ہے اس کے تدارک کے لئے کمیونٹی کے تمام طبقوں کے افراد کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی کیونکہ کمیونٹی کی عملی شراکت کے بغیر100 فیصد اہداف کا حصول ممکن نہیں تاہم اس مرض سے بچنے کے لئے احتیاط اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ناگزیر ہے محکمہ صحت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں انسداد پولیو سے متعلق آگاہی اور تحفظ کیلئے خصو صی مہم چلائے –
ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے روٹری انٹرنیشنل اور میڈیکل سوشل سروسز پراجیکٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اشتراک عمل سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آسٹریلیا سے گلوبل پارٹنر روٹری انٹر نیشنل روٹیرین میڈم سوذین رائے ( Sussane Rey ) ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انور امان ‘ سی ٹی او آصف ظفر چیمہ‘ ‘ ایم این اے میڈم شازیہ سہیل میر‘ ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد‘ پی ڈی جی روٹری انٹر نیشنل ساجدپرویز بھٹی‘ چیئر مین روٹری آغا ا لماس علی خاں‘ ڈاکٹر زاہد حسین جعفری‘ صدر روٹری کلب گوجرانوالہ عمران سلطان رانا بھٹی ‘ میڈیکل سوشل آفیسر عدنان ریاض بٹ‘سوشل ویلفیئر آفیسر محمدعالم ‘ڈاکٹر اظہر شاہ ‘ حافظ محمد عرفان‘ محمدافضل چو ہان‘ روٹیرین محمد ساجد ارشاد‘ ‘ فرقان نفیس‘ ممبران میں محمد امین ‘شاہدہ شاہ اور کمیونٹی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور پیرا میڈیکل‘سٹاف نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
مقررین نے اس امر پرزور دیا کہ پولیوایک قومی کاذ ہے اس کے خاتمہ کیلئے کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ جہاں پاکستان کودہشت گردی‘ معاشی صورتحال سمیت بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے وہاں صحت کے میدان میں پولیو بھی ایک بڑے چیلنج کی صورت میں سر اٹھا ئے کھڑا تھا بلکہ عالمی برادری اس بیماری کے پھیلالاؤ کے باعث پاکستان پر پابندیوں بارے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ ان حالات میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں اس خطرناک بیماری کے خاتمہ کیلئے نئے عزم اور حوصلہ سے سفر کا آغاز کیا ۔ پنجاب سمیت فاٹا بلوچستان‘ گلگت بلتستان‘ کے پی کے‘
کشمیر اورسندھ میں پے در پے کامیاب انسداد پولیو مہمات چلائی گئیں جس کے نتیجے میں آج ہماراملک اس بیماری سے محفوظ ہے اور ضلع
گوجر انوالہ 2006 سے اب تک پولیو فری ہے اس مہم میں روٹر ی انٹر نیشنل کا تعاون بھی مثالی ہے ۔ سیمینار سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انور امان ‘ گلوبل پارٹنر روٹری انٹر نیشنل میڈم سوذین رائے ‘ ساجد پرویزبھٹی‘ آغا الماس ‘ محمد عالم‘ محمد ساجدارشاد و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button