پاکستان

کہا جاتا تھا کہ نیب وفات پاچکا، لیکن اب اچانک زندہ ہوگیا ہے، مریم نواز

لاہور 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے،میرے الیکشن لڑنےاور ذمہ داری دینےکافیصلہ پارٹی کرےگی،جمہوری حکومت مدت پوری کریگی،نوازشریف کو نااہلی نے بہت فائدہ پہنچایا،عمران خان کی قسمت میں رونا دھونا ہی ہے۔میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ نیب وفات پا چکا،لیکن اب اچانک زندہ ہوگیا ہے،پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے،اداروں کوایک دوسرے کااحترام کرناچاہیے،مجھے ذمہ داری دینے اور الیکشن لڑنے کافیصلہ پارٹی کرے گی،جمہوریت حکومت مدت پوری کریگی،نوازشریف کو نااہلی نے بہت فائدہ پہنچایا،عمران خان کی قسمت میں رونادھوناہی ہے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امیدکرتی ہوں جمہوریت اپنی مدت پوری کرے گی۔میرے الیکشن لڑنے کافیصلہ پارٹی کرے گی۔پارٹی اگرچاہتی ہے کہ مجھے کوئی کردارملے توپارٹی کے فیصلے کااحترام کروں گی۔پارٹی نے جوذمہ داری دی تھی اس کواحسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
شریف فیملی میں اختلافات کی باتیں تیس سال سے سنتی آرہی ہوں۔ اختلاف پیداکرنے کی کوشش کرنے والے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوں گے۔مریم نوازنے کہا کہ حمزہ شہبازسے کوئی اختلاف نہیں وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں۔مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحدہے اور رہے گی۔الزامات سے پہلے اور نااہلی کے بعد اب بھی نوازشریف ہی سیاست کامحورہیں۔انہوں نے کہاکہ اداروں کوایک دوسرے کااحترام کرناچاہیے۔
پاک فوج ہماری حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کاپہلاکیس ہے جس کافیصلہ پہلے اور مقدمہ بعد میں چلایاگیا۔نااہلی پہلے ہوئی اور کیسزبعد میں چلائے گئے۔انہوں نے کہاکہ ثبوت وہ ڈھونڈرہے ہیں جن کوثبوت مل نہیں رہے۔مقدمہ پہلے چلاجبکہ ثبوت بعد میں ڈھونڈے جارہے ہیں۔مریم نے کہاکہ نیب مردہ ادارہ تھا لیکن اچانک زندہ ہوگیا۔نیب کے بارے میں کہاجارہاتھا کہ نیب وفات پاچکاہے۔نوازشریف کو نااہلی کے فیصلے نے بہت فائدہ پہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قسمت میں رونادھوناہی ہے۔کچھ لوگوں کی قسمت میں خوفزدہ ہوناور رونادھوناہی ہوتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button