پاکستان

عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا، اگر دستاویزات میں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کی نشاندہی کریں

اسلام آباد 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا، اگر دستاویزات میں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کی نشاندہی کریں: چیف جسٹس کا اکرم شیخ کے اعتراضات پر جواب
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے اعتراضات پر سخت انداز میں جواب دیا گیا۔ عمران خان کے ساتھ نرمی برتے جانے کے الزام پر چیف جسٹس نے اکرم شیخ کو جواب دیا کہ عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے وہی دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئی ہیں جو ان سے مانگی گئی تھیں۔ اگر دستاویزات میں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کی نشاندہی کریں۔ چیف جسٹس کے سخت ردعمل کے بعد اکرم شیخ کی جان سے خاموشی اختیار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button