پاکستان

مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ہے نواز شریف الگ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی،محمد زبیر

کراچی 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے پانامہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ہے نواز شریف الگ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے پانامہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا نواز شریف کی نااہلی نہیں بنتی تھی نواز شریف کو جس جرم کی سزا دی گئی اس کا مقدمہ بھی نہیں تھا دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کے پاس اقامہ ہے انہوں نے کہ اکہ مسلم لیگ ن متحد ہے ریاض پیرزادہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا یہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا نواز شریف ہی ہمارے قائد اور پارٹی کے صدر ہیں نواز شریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں چالیس ہزار مقدمات زیر التواء ہیں نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ نے علجت میں کیا انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے لیڈر کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کو ہی فیصلہ کرنے دیں کہ کون مقبول لیڈر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button