پاکستان

چیئرمین نیب نے3 مہینوں میں پاناما سمیت میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
چیئرمین نیب نے پاناما سمیت تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی،3مہینوں میں تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹس میرے پاس ہونی چاہئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب افسران کااجلاس ہوا،جس میں نیب کیسز، تحقیقات کاعمل سمیت زیرالتواء مقدمات کاجائزہ لیاگیا۔
چیئرمین نیب نے افسران سے پاناما افرادکی لسٹ سمیت تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ 3مہینوں میں تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹس میرے پاس ہونی چاہئیں۔جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا کہ مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بندنہیں رہنے چاہئیں۔اب صرف کام کام اور کام ہوگا۔ہماری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام زیرالتواء کیسزکی تحقیقات کی جائیں گی۔چیئرمین نیب نے مزید کہاکہ نیب افسران کااحتساب سب سے پہلے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button