پاکستان

تحر یک انصاف کا حمزہ شہبازشر یف کے مقابلے میں ابرار الحق کو ٹکٹ دینے پر غور

لاہور 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)

(ن) لیگ نے چوہدری محمد سرور کے مقابلے میں ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی‘ذرائع
تحر یک انصاف کا حمزہ شہبازشر یف کے مقابلے میں ابرار الحق کو ٹکٹ دینے پر غور جبکہ (ن) لیگ نے چوہدری محمد سرور کے مقابلے میں ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے ابرارالحق کا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے حلقے کی بجائے لاہور سے وزیر اعلی کے صاحبزادے میاں حمزہ شہبازشر یف کے خلاف آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے پر غور شروع کردیا جبکہ (ن) لیگ نے سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کے مقابلے میں این ای118میں موجودہ ایم این اے ملک ریاض کی بجائے کسی آرائیں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹ فائنل کر کے موقعہ پر کیا جائیگا اور دونوں سیاسی جماعتوں طاقتوار امیدواروں کو میدان میں اتر نے کا فیصلہ کر چکی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button