Draft

رئیس گوٹھ مقابلہ، خواجہ اظہار پر حملےکاملزم مارا گیا

کراچی 23اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
رینجرزہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےترجمان سندھ رینجرز کرنل فیصل نےبتایا کہ گزشتہ رات انصار الشریعہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خواجہ اظہار پر حملہ کرنیوالا ملزم ہلاک ہوگیا-انصار الشریعہ کے دہشتگرد عبد الکیریم سروش کے گھر چھاپہ مارا گیا تھاجس کےدوران وہاں سےموبائل، ویڈیو ریکارڈنگ اور ممنوعہ مٹیرئیل برآمد ہوا۔کرنل فیصل نے بتایا کہ انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں 6 سے 8 دہشتگرد شامل تھے،اس تنظیم نے پہلی بار 21 مئی 2017ء کو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا پھر 23 جون کو 4 پولیس اہلکاروں کو افطار کے دوران شہید کیا، 28 اگست 2017ء کو 2 ایف بی آر گارڈز کو شہید کیا گیا، انصار الشریعہ کی آخری کارروائی 2 ستمبر 2017ء کو سامنے آئی۔ترجمان نےبتایا کہ گزشتہ رات ہلاک ہونے والے 8 دہشتگردوں کی شناخت ہو چکی ہے، انصار الشریعہ کا سرغنہ ڈاکٹر عبد اللہ ہاشمی ہلاک ہو چکا ہے، ہلاک دہشتگرد ارسلان بیگ افغانستان سے القاعدہ سے تربیت یافتہ تھا، تنظیم کے 4 اہم ارکان ابھی مفرور ہیں،تنظیم کے مفرور دہشتگردوں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button