پاکستان
سپریم کورٹ کا پہلی بیوی سے بنا اجازت لیے دوسری شادی کرنے والے مردوں کو ایک سال جیل کی سزا دینے کا حکم
اسلام آباد23اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
سپریم کورٹ کا پہلوی بیوی سے بنا اجازت لیے دوسری شادی کرنے والے مردوں کو ایک سال جیل کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فیملی لاء کے سیکشن 6 پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے۔ فیملی لاء کے سیکشن 6 کے تحت اگر کوئی مرد پہلوی بیوی سے بنا اجازت لیے دوسری شادی کرتا ہے تو اسے جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلوی بیوی سے بنا اجازت لیے دوسری شادی کرنے والے مرد کو کم سے کم ایک سال جیل کی سزا دی جائے۔ اس جرم میں ملوث شخص کو ایک سال سے کم سزا کسی صورت نہ دی جائے۔