انٹرنیشنل
افغانستان :حقانی نیٹ ورک کے 25 جنگجو ئوں کی ہلاک
افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکتیا صوبے میںافغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے 25 جنگجو ہلاک کردیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان فورسز نے آپریشن صوبہ پکتیا کے گیان ڈسٹرکٹ میں گذشتہ روز کیا، آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کے 25 ہلاک اور30جنگجو زخمی ہوئے۔
مشترکہ آپریشن میں اسلحہ کی بڑی تعداد بھی تباہ کی گئی، جب کہ اس دوران افغان سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کا جانی نقصان نہیں ہوا۔