میں نےکچھ لوگوں کی دم پرپاؤں رکھا ہے،ارم عظیم فاروقی
سابق خاتون رہنما ایم کیوایم ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی دم پرمیں نے پاؤں رکھا ہے،ایم کیوایم کے کچھ ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔
سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ کہتے ہیں کہ انہیں میری وجہ سےایم کیوایم سےنکالا گیا،میں ان سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتی ہوں،ایم کیوایم کے کچھ ساتھیوں نے ان سے متعلق کچھ معلومات دی ہیں۔
ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہداسلام آباد میں رہتے ہیں،وہ کس بنیاد پرڈی ایم سی کراچی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں؟وہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرسومروسے 25 لاکھ روپےمانگتے ہیں، جب سومروصاحب نے شکایت کی توان کودھمکیاں دی گئیں،وہ ان سے ہرماہ 25 لاکھ کیوں مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں، اس کا حصہ سلمان مجاہد عامرخان اور خواجہ اظہار کو دیتے ہیں، سلمان مجاہدکونکالنے کی بات ہوئی توسب سےزیادہ مخالفت ان دونوں نے ہی کی،ایم کیوایم میں اچھے لوگ بھی ہیں جو اپنی پارٹی کوخود کلین کریں گے۔
ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہدنےمیرےخلاف واٹس ایپ گروپ میں نامناسب پوسٹ کی ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہا،فی الحال کسی پارٹی میں نہیں جارہی، عامرمعین ایم کیوایم کے کرپٹ ایم پی اے ہیں،وہ ایم پی ایز فنڈز کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کہاں خرچ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ کومناظرےکا چیلنج دیتی ہوں،کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور اس کے لیڈر کو گندا کرتے رہے ہیں، پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں خاموش ہوجاؤ ورنہ ہم بہت ساری چیزیں سامنے لے آئیں گے، ایم کیو ایم کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس اقامہ ہے۔