کھیل

ہاکی، پاکستان ایشیا کپ فائنل کی دوڑ سے باہر

ایشیا کپ ہاکی کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو باآسانی 0-4 سے شکست دی۔
میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور ابتدا سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔
دونوں ٹیموں کو کھیل کے پہلے کوارٹر میں گول کے کئی مواقع ملے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہیں۔ بھارت کی جانب سے ست بیر سنگھ نے پہلا گول 39 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔
کھیل کے 51 ویں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ نے دوسرا ، للیت اوپدھیے نے ایک منٹ بعد ہی تیسرا اور 57 ویں منٹ میں گرجانت سنگھ نے چوتھا گول کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔
کھیل کے دوران پاکستانی ٹیم کو گول کے متعدد مواقعے ملے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔
سپر فور مرحلے میں کامیابی کے بعد بھارت نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں اس کا مقابلہ کوریا اور ملائیشیا کے درمیان جیتنی والی ٹیم سے کل ہو گا۔
پاکستان تیسری پوزیشن کے لیے کوریا اور ملائشیا کے درمیان میچ ہارنے والی ٹیم سے کھیلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button