آئندہ 2 سو گھنٹوں میں نئی حکومت اور نئی کابینہ آنے والی ہے
اسلام آباد 21اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلا م حسین نے کہا کہ کئی رہنمآں کو ٹیلی فون چلے گئے کہ آپ اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں اگلے دو سو گھنٹے میں نئی حکومت آنے والی ہے۔ نئی وفاقی حکومت مسلم لیگ اور ان کے اتحادیوں پر مشتمل ہو گی جو آئندہ دو سو گھنٹوں میں معرض وجود میں آجائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا چیپٹر کلوز ہو گیا ہے اور ان پر فرد جُرم عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد اب دن بہ دن شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب حدیبیہ والا کیس کھُلے گا جس میں مریم نواز، کلثوم نواز اور ان کے بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گی جن کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی نئی حکومت میں اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نہیں ہوں گے اور ممکنہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں رہیں گے۔