عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس چیلنج کرنے کیخلاف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب داخل کرا دیا
لاہور 20اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کو چیلنج کرنے کیخلاف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب داخل کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف دس ارب ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھاعمران خان کے وکیل نے ہرجانہ کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے خلاف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا ہے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کے وکیل محمود جوئیہ نے دعوی چیلنج کر رکھا تھا ، شہباز طشریف کے وکیل نے دعوی چیلنج کرنے کیخلاف جواب داخل کرا دیا ہے شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا اختیار ہے ، اس نوعیت کے کیس سول عدالتوں میں دائر ہوتے رہتے ہیں ، عدالت نے دونوں وکلا کو 4 نومبر کو بحث کے لئے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔