فرد جُرم عائد ہونے کے باوجود شریف خاندان کے پاس ایک راستہ موجود ہے۔ منیب فاروق
اسلام آباد 20اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم صفدر اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر آج احتساب عدالت میں فرد جُرم عائد کر دی گئی۔ اس پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ شریف خاندان کی منی ٹریل اور ان کے اثاثہ جات سے متعلق پہلے دن سے لے کر سوال موجود ہے۔ شریف خاندان کے پاس ابھی بھی بہترین موقع ہے کہ ان کے پاس جو بھی شواہد ہیں جو جے آئی ٹی یا عبوری رپورٹس میں پیش کیے جا چکے ہیں انہیں غلط ثابت کر دیں۔
نیب کی جانب سے جو اقدام کیا گیا ہے اس کو غلط ثابت کر دیں اور اگر ان شواہد میں کوئی کوئی چیز غلط ہے تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائے کیونکہ ٹرائل کورٹ میں یہی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکلا نیب کے کنڈکٹ پر سوالات اٹھا رہے ہیں، آج مریم نواز سمیت کیپٹن صفدر نے بھی صحت جرم سے انکار کیا، یہی موقع ہے کہ انہیں چاہئیے کہ اپنے اوپر عائد الزامات کو ایک ایک کر کے غلط ثابت کر دیں،اور بتا دیں کہ دستاویزات اور ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نہیں تھی۔