ایڈیٹرکاانتخاب
لوگ میسج کرتے ہیں موجودہ حالات پر ایکشن لیں: چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کو تنقید کا نشانی بنانے والے ہوش کے ناخن لیں،معاشرے میں بہت سے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، لوگ میسج کرتے ہیں کہ موجود ہ حالات پر ایکشن لیں۔
جہانگیر خان ترین نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں بیٹھے کچھ دوست واٹس ایپ پر چیزیں بھیج دیتے ہیں،جو ان کے موقف کو سپورٹ کرتی ہیں،بعض لوگ میسج کرتے ہیں موجودہ حالات پر ایکشن لیں، عدالتوں کے جج وکیل کی دلیل کو جس انداز سے دیکھتے ہیں تیسرا فرد ویسے نہیں سمجھ سکتا ۔ ملکی مفاد اور ادارے کی ساکھ کو بھی دیکھنا ہے ،تنقید کرنے والے دیکھیں ،عدلیہ ان کا بھی ادارہ ہے اورفیصلہ خلاف جائے تو قبول کرنا چاہیے۔