مفتی عبد القوی ہسپتال منتقل
ملتان (نیوز وی او سی آن لائن) قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبد القوی دل کے کمزور نکلے ، عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا، تھانے پہنچتے ہی انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی اور پولیس نے فوری طور پر مفتی عبد القوی کوہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں4روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں ہیں،جہاں انہیں دل کی تکلیف محسوس ہونے پر علاج کے لیے انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی ملتان منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال میں ان کے ساتھ پولیس کی بھار ی نفری بھی موجود ہے ۔ قبل ازیں عدالت میں مفتی عبد القوی نے شکایت کی تھی کہ دوران حراست انہیں پانچ بار دل کا دورہ پڑا تھا مگر پولیس حکام علاج کے لئے انہیں ہسپتال نہیں لے گئے ، تاہم اس ساری صورت حال کے باوجود عدالت نے مفتی عبد القوی کا4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تھا۔