پاکستان

اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردی گئیں

اسلام آباد(نیوز وی او سی
آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاو¿نٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی جس کے بعد اب ان کی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکیں گی۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کےخلاف کیس چل رہا ہے، لہٰذا ان کی جائیداد نہ تو خریدی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔
۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاو¿نٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی ، اب اسحاق ڈارکی جائیداد کی خریدوفروخت یاکسی قسم کامعاہدہ نہیں ہوسکے گا، نیب کی جانب سے اندرون ملک اداروں کو پہلے ہی خط لکھے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک حکومتوں کو بھی نیب کی جانب سے خط لکھاجا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چیئرمین نیب کی جانب سے دئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button