ایڈیٹرکاانتخاب

بوڑھے والدین کے لئے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے

اسلام آباد 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
سپریم کورٹ نے بوڑھے والدین کے لئے تاریخی فیصلہ دے دیا ہے جس میں اب کسی بھی بوڑھے والدین کو اب گھر میں رکھیں یا گھر سے باہر ان کو خرچہ دینا لازمی ہو گا ۔ اگر کوئی نا فرمان اولاد اس کا انحراف کرے گی تو عدالت کی جانب سے اسے سزا بھی دی جا سکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے اس فیصلے کو خوش آئندقرار دیا ہے ،اس قانون کے تحت کوئی والدین اپنی کفاکت کا خرچہ اپنی اولاد سے لے سکتے ہیں اگر کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو فیملی سول عدالت سے رجوع بھی کر سکتا ہے ۔
۔اولڈ ہوم میں زندگی گزارنے والے والدین بھی اس فیصلے کی روشنی میں اپنے بچوں سے خرچا لیں سکتے ہیں ۔ جو نا فرمان اولاد اپنے والدین کو گھر سے باہر نکال دیتی ہے یا انہیں خرچہ نہیں دیتی وہ بھی اب قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button