انٹرنیشنل

روس طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کر رہا ہے: برطانوی اخبار کا دعویٰ

ماسکو(نیوز وی او سی آن لائن) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس امریکہ اور کابل حکومت کے خلاف برسر پیکار افغان طالبان کو ماہانہ بنیادوں پر تقریبا پچیس لاکھ ڈالر مالیت کا ڈیزل فراہم کر رہا ہے۔.
برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی گزشتہ تقریبا اٹھارہ ماہ سے ازبکستان کی سرحد سے ڈیزل سے بھرے ٹینکر بھیج رہی ہے، ان ٹینکرز کی کل مالیت پچیس لاکھ ڈالر ہے جبکہ طالبان کے ایک خزانچی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربرطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ یہ ڈیزل انہیں مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں افغان اور امریکی حکام نے بھی روس پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے تھے۔ امریکی فوجی عہدیداروں کے مطابق روس افغانستان میں امریکی مشن کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button