رنگ برنگ

ہاتھ اور پاﺅں کی بارہ انگلیوں والابرازیل کا انوکھا خاندان دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز

برازیل 17 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ)
ہاتھ اور پاﺅں کی بارہ انگلیوں والابرازیل کا انوکھا خاندان دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق عام طور پر والدین کیلئے ان کے بچوں کے کسی جسمانی عضو کی خراب بناوٹ ایک تباہ کن خبر ہوتی ہے مگر برازیل کا یہ خاندان اپنے عضو کی خراب بناوٹ پر فخر کرتا ہے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے دا سلوا خاندان کے چودہ افراد کی پیدائش ہاتھ اور پاﺅں کی بارہ انگلیوں کے ساتھ ہوئی تھی جو معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ افراد نہ صرف معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں بلکہ اس جسمانی اضافے کو ایک نعمت سمجھ کر بے حد خوش ہیں ۔اس خاندان کا کہنا ہےکہ انکی اضافی انگلی انکی ہاتھ کی گرفت کو مضبوط بناتی ہے جسے وہ اچھی گول کیپنگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ۔مزید یہ کہ وہ پانچ انگلیوں والے افراد کی نسبت اپنی اضافی انگلی کو استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں سے زیادہ اچھا میوزک بجا لیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button