ایڈیٹرکاانتخاب
کیپٹن صفدر کے احمدی اور قادیانیوں سے متعلق بیان میں آرمی چیف کو پیغام دیا گیا تھا
اسلام آباد17 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ ہمیں ملک میں ہونے والے واقعات کو نوٹ کرنا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے احمدیوں اور قادیانیوں سے متعلق بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ لیکن میرے نزدیک ان کا یہ بیان آرمی چیف کو ایک بہت واضح پیغام تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد آرمی کے اندر ببھی ایسے افسران کے مستقبل تبدیل ہو گئے جن کا اس میں کوئی کردار سمجھا جاتا تھا۔ محمد مالک نے کہا کہ اس طرح کے بیانات فوج کو پیغام تھا کہ وہ عدلیہ سے پیچھے ہو جائیں۔ اور اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کی گئی تھی تب بھی ان کے احمدی اور قادیانی ہونے کی افواہیں آئی تھیں ۔