سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 89سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
فیصل آباد 16 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ)
سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے دوبارہ سیاست میں واپسی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 89سے الیکشن لڑنے کی خواہش تفصیل کے مطا بق امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سا بق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے کچھ عرصہ قبل سیاست سے با قا ئدہ کنارہ کشی کر تے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا گز شتہ روز انہوں نے دوبارہ سیاست میں واپسی فیصلہ کر تے ہو ئے جھنگ کے حلقہ این اے 89سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ نے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا انکی بیٹی سابق ضلعی نا ظم جھنگ صغریٰ امام نے بھی این اے 87اور 88سے الیکشن لڑ نے کا اعلان کر چکی ہیں ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے انہیں پی ٹی آئی میں شمو لیت کی دعوت دی ہے جس کا با قا ئدہ اعلان چند روزمیں متوقع ہے۔