لاہور ہائیکورٹ کا ترک شہریوں اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ترک شہریوں اور اساتذہ کو ہراساں کرنے سے روک کر تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ترک شہریوں اور اساتذہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ان کے پاکستان میں قیام کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ دورانِ سماعت وزارت داخلہ نے ترک خاندان کے لاپتہ ہونے پر جواب جمع کرادیا۔ عدالت نے درخواست گزار ترک شہریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے سے روک کر تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ترک شہریوں اور اساتذہ کی درخواست پر سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ایک ترک خاندان کو رات کی تاریکی میں اٹھالیا گیا تھا جس کا کئی روز تک کچھ پتہ نہیں چل سکا لیکن گزشتہ روز خبر آئی کہ پنجاب حکومت نے ترک خاندان کو عدالتی حکم کے برعکس ڈی پورٹ کردیا ہے۔