انٹرنیشنل
پہلا بم چلانے تک شمالی کوریا سے سفارتکاری جاری رہے گی،امریکہ
واشنگٹن (رائٹرز)امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پہلا بم چلانے تک شمالی کوریا سے سفارتکاری جاری رہے گی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشیدگی کم کرنے کے لئے احکامات جاری کررکھے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پیانگ یانگ کی طرف سے پہلا بم نہیں چلایاجاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے احکامات جاری کررکھے ہیں کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی خاطر سفارتکاری جاری رکھی جائے ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ریکس ٹلرسن پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کی کوشش میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔