ارم عظیم فاروقی نے انہیں عمران خان کی جانب سے نازیبا ای میلز کیے جانے کے افواہوں کی تردید کر دی
کراچی 15 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ )
ارم عظیم فاروقی نے انہیں عمران خان کی جانب سے نازیبا ای میلز کیے جانے کے افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کو نازیبا ای میلز کیے جس کے بعد انہوں نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اب اس حوالے سے ارم عظیم فاروقی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ ارم عظیم فاروقی نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے۔ ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ یہ تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ ان کیساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وہ تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی بے حد عزت کرتی تھیں اور اب بھی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ روز قبل ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ ارم عظیم فاروقی اس سے قبل ایم کیو ایم سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔