ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہی مغربی رنگوں میں رنگ گئیں
لندن 15 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ )
نوبل انعام ہافتہ دنیا کی کمر عمر ترین لڑکی ملالہ یوسفزئی نے یوربی رنگ میں رنگا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورٹی میں ایڈمیشن لیکر پڑھائی کا آغاز کردیا تھا یونیورسٹی جاتے ہیں مغربی لباس میں ڈھل گئیں ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زین تن کیے ہوئے ہیں تاہم یہ بات پاکستانی عوام کےلیے کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے حتی کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی لباس یعنی شلوار قیمیض میں ہی نظر آئیں ہیں لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز و طریقے اپنانا شروع کردیے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے وہی پر انکی اس تصویر پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جارہاہے۔